ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / پولس جیپ میں گوکرن پہنچے جے سی بی ڈرائیور معاملہ :ہبلی کے بااثر سیاست دان پر شبہ

پولس جیپ میں گوکرن پہنچے جے سی بی ڈرائیور معاملہ :ہبلی کے بااثر سیاست دان پر شبہ

Mon, 20 Apr 2020 11:25:03    S.O. News Service

گوکرن:20؍اپریل(ایس اؤ نیوز) پولس جیپ میں گوکرن پہنچے جے سی بی ڈرائیوروں کا معاملہ دن بدن نئے موڑ لے رہا ہے۔ سوشیل میڈیا پر ہونے والی بحث کو دیکھیں تو الزام لگایا گیاہے کہ ایک بااثر سیاسی لیڈر کے اثر و رسوخ کی بنا پر پولس جیپ کو کسی بھی چک پوسٹ پر جانچ نہیں کی گئی ۔

بحث کا حاصل یہ بتاتا ہے کہ سیاست دان کے اثر ورسوخ کی وجہ سے ہی انہیں پولس کی جیپ ملی، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جے سی بی لے جانے کے لئے یہ طریقہ اپنایا گیا معاملے کو لےکر پی ایس آئی نوین نائک نے کہاکہ جے سی بی ڈرائیورس جمعہ کو فاریسٹ تحفظ دستہ کی پولس جیپ میں ہبلی سے گوکرن پہنچے ہیں، معاملہ کی جانچ چل رہی ہے۔ ملزمان سے 14دن کی کوارنٹائن مدت ختم ہونے کے بعد ہی ان سے پوچھ تاچھ کی جائے گی تبھی کچھ جانکاری حاصل ہونے کی بات کہی۔ ضلع ایس پی سمیت اعلیٰ افسران معاملے کی جانچ کرنے کے بعد فیصلہ لیں گے ۔ ملزموں کو پولس جیپ کیسے ملی اس تعلق سے اعلیٰ سطحی جانچ ہونی ہے، اس کے حقائق کا پتہ لگانے کے بعد ہی کارروائی کرنے کی بات کہی۔


Share: